Beiersdorf AG

بولیں۔ ہم خیال رکھتے ہیں۔

ہمارے برانڈ اعتماد اور اعلیٰ معیار کے لیے جانے جاتے ہیں۔ قانون اور اپنی اندرونی رہنماء ہدایات پر عمل درآمد کرنا ہمارے کاروباری ماحول کا بنیادی حصہ ہے اور ہمارے گاہک، صارفین اور ملازمین ہم پر ہمیشہ سے جو بھروسہ کرتے ہیں وہ ہمیں دل و جان سے پیارا ہے۔

Dessi Temperley
„Four Core Values are at the heart of everything we do – Care, Trust, Simplicity, and Courage. Together, they represent our way of how we want to win in the market – always compliant in our behavior; and even further, following high ethical standards.
The BKMS® platform is designed to ensure that this concept is adhered to as we move forward and that our work continues to be based on these ethical principles. The Executive Board encourages you to speak up about misconduct that you feel needs to be addressed and to make use of the platform or any other reporting channel you feel comfortable with.“

قوانین و ہدایات کی تعمیل کی خلاف ورزیوں کے بارے میں جاننے میں Beiersdorf بے حد دلچسپی رکھتی ہے تاکہ ہماری کمپنی کی سالمیت برقرار رہے اور ہماری ساکھ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

ہمارے ملازمین، گاہک، رسدکار اور دیگر کاروباری شراکت دار درج ذیل عنوانات کے حوالے سے ہم تک اطلاعات پہنچانے کے لیے ہمارے محفوظ مخبری کے نظام (BKMS® System کو استعمال کر سکتے ہیں۔

  • اکاؤنٹنگ اور انٹرنل رپورٹنگ میں ساز باز
  • بدعنوانی
  • مفادات کا تصادم
  • فراڈ/ اعتماد کو ٹھیس پہنچانا/ غبن/ چوری
  • خلاف وقف قانون کی خلاف ورزیاں
  • ڈیٹا کے تحفظ کی خلاف ورزیاں
  • ٹیکس میں ہیر پھیر
  • کسٹم میں ہیر پھیر
  • سیکورٹیز ٹریڈنگ/ اِن سائیڈر ٹریڈنگ
  • امتیازی سلوک/ ہراسگی

براہ کرم نوٹ کریں: مخبری کے نظام کو ہنگامی کال سے نمٹنے کے لیے ترتیب نہیں دیا گیا۔ اگر کسی شخص کو کوئی براہ راست خطرہ لاحق ہو، تو براہ کرم پبلک ایمرجنسی کال سسٹم استعمال کریں۔

مخبر پوری دنیا سے دن یا رات کے کسی بھی حصے میں اطلاعات بھیج سکتے ہیں۔ BKMS® System اُس وقت تک آپ کی گمنام حیثیت کو برقرار رکھے گا جب تک کہ آپ خود کوئی ایسی معلومات نہ دے دیں جس سے آپ کی شناخت ممکن ہو سکتی ہو۔ ظاہر ہے کہ آپ اگر آپ خود چاہیں تو اپنا نام درج کر سکتے ہیں تاکہ معاملہ کے حقائق تک با آسانی پہنچا جا سکے۔ آپ کی اطلاع کو کارپوریٹ آڈیٹنگ اور کارپوریٹ کمپلائینس منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹس کو بھیجا جائے۔ ڈیٹا کے تحفظ، ٹیکس، کسٹم، سیکورٹیز ٹریڈنگ/ ان سائیڈر ٹریڈنگ اور امتیازی سلوک/ ہراسگی کے زمروں سے تعلق رکھنے والی تمام اطلاعات کو جائزہ اور تفتیش کے مقصد لیے متعلقہ اندرونی شعبہ جات کو بھیجا جائے گا۔

ہم امتیازی سلوک/ہراسگی کے زمروں سے تعلق رکھنے والی اطلاعات کو گمنام طور پر بھیجنے کی اجازت نہیں دیتے۔

مخبری کے نظام کو ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کریں۔ براہ کرم صرف اسی صورت میں ہی اطلاع بھجوائیں جب آپ کو یقین ہو کہ آپ کی معلومات آپ کے بہترین علم اور یقین کے مطابق درست ہے۔

اس کے علاوہ آپ ملازمین کے اطلاع بھجوانے کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق بھی تعمیل کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے خلاف اطلاعات بھجوا سکتے ہیں (مثلًا اپنے سینئرز کے ذریعے یا بذریعہ کمپلائینس ہاٹ لائن)۔

میں کوئی اطلاع کیوں بھیجوں؟
کس قسم کی اطلاع بھیجی جا سکتی ہے؟
ایک اطلاع میں کون سے مراحل شامل ہوتے ہیں اور میں ایک میل باکس کیسے بنا سکتا ہوں؟
اگر میں گمنام رہوں، تو پھر مجھے جواب کیسے مل سکتا ہے؟